قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے، الیکشن کمیشن
کراچی کے 9 حلقوں، راولپنڈی کی 5 ،اسلام آباد کی تین، لاہور اور ملتان کے دو دو اور خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں انتخابات ہونگے، الیکشن کمیشن
اسلام آباد : ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے،، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 6سے 8فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9فروری کو ہو گی،انتخابی نشانات 23فروری کوجاری کئے جائیں گے۔کراچی کے 9 حلقوں، راولپنڈی کی 5 ،اسلام آباد کی تین، لاہور اور ملتان کے دو دو اور خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں انتخابات ہونگے۔ بلوچستان کے ایک حلقہ این اے 265 کوئٹہ میں 16 مارچ کو الیکشن ہوگا،جہلم، بھکر اور ڈی جی خان کی ایک ایک نشست پر بھی 16 مارچ کو پولنگ ہوگی۔
کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے241کورنگی،این اے242شرقی پر ضمنی انتخابات ہونگے،این اے 243،این اے 244،این اے247 جنوبی،،این اے 243،این اے 244،این اے247جنوبی پر ضمنی الیکشن ہونگے، سوات، ہری پور، صوابی نوشہرہ، کوہاٹ،ڈی آئی خان،اسلام آباد،راولپنڈی، جہلم،بھکر،کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہونگے۔
Comments are closed.