وفاقی کابینہ کا اجلاس، گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے مقرر کرنے کی منظوری

 وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ا جلاس ہوا جس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غورکیاگیا۔کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے مقرر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے گندم کی قیمت 1800 روپے مقرر کرنےکی تجویز مسترد کر دی ۔

 کابینہ اجلا س میں ندیم افضل چن نے گندم کی قیمت 1800 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا جس کی حمایت وفاقی وزیر غذائی تحفظ فخر امام اور معاون خصوصی عشرت حسین اور ڈاکٹر شبیر قریشی نے بھی کی۔۔ندیم افضل چن نے کہا کہ گندم کی قیمت نہ بڑھانے سے قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ملک میں مزید مہنگائی برداشت نہیں کریں گے، گندم اور آٹے کا کوئی بحران نہیں ہونا چاہیے۔عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں۔

کابینہ نے سینڈک میٹلز لمیٹڈ بورڈ میں ڈائریکٹرز اور فارمیسی کونسل کی تشکیل نو کیلئے نامزدگیوں کا معاملہ موخر جبکہ ای سی سی اورکابینہ توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

Comments are closed.