وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب  کرلیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں بیس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انسداد منشیات پالیسی 2018 پیش کی جائے گی۔ انفراسٹرکچر اور مالیاتی شمولیت کے منصوبوں میں پیپرا رولز 2004 کی چھوٹ دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ پیپرا رولز پر چُھوٹ کی سمری وزارت خزانہ نے بھیج رکھی ہے۔ اسی طرح ای او بی آئی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمینوں کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ پمز آرڈیننس 2019 کے مسودے،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ میں ترمیم اور زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی۔

آزاد کشمیر کو پانی کے واجبات ادا کرنے کے لیے قائم کمیٹی کی سفارشات بھی اجلاس میں پیش کی جائیں گی جبکہ میری ٹائم فشریز ڈپارٹمنٹ کو وزارت بحری امور سے لے کر وزارت قومی غذائی تحفظ منتقل کرنے کی پربھی غور کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کے مالی سال دو ہزار سترہ اٹھارہ کی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ انسانی حقوق ڈویژن کو تیرہ ملین روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دے جائے گی۔

Comments are closed.