کینیڈین رکن قومی اسمبلی پاک فوج پر ہرزہ سرائی برداشت نہیں کریں گے، خواجہ آصف
کینیڈا میں بھی مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ ہے،کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے سب سے زیادہ واقعات ہوتے ہیں ۔کینیڈا میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، خواجہ آصف
اسلام آباد : قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہمارے آرمی چیف نے کینیڈا کا دورہ کیا۔ کینیڈا کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے آرمی چیف کے دورے پر تنقید کی۔ رکن پارلیمنٹ نے انسانی حقوق اور پاک فوج کے حوالے سے ذکرکیا۔ ذکر کیا گیا کہ پاک فوج کی مداخلت کی وجہ سے عمران خان کی حکومت گئی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سابق حکومت نے ناصرف ملک کے اندر لوگوں کو تقسیم کیا بلکہ اورسیز پاکستانیوں کو بھی تقسیم کیا۔ عمران خان نفرت کا پیامبر ہے۔ عمران خان نے ملک کے تمام اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔ اتنا بہادر ہے کہ ضمانت ملنے تک کے پی کے سے باہر نہیں نکلا۔ عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عدالت میں خود جاتے ہیں مگر یہ ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرواتا ہے
خواجہ آصف نے کہا کہ کینیڈا میں بھی مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ ہے۔ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے سب سے زیادہ واقعات ہوتے ہیں ۔کینیڈا میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں جن کا ہمیں علم ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اکثریت اس وقت ایوان میں موجود ہے اقلیت باہر بیٹھی ہے۔ مغربی ممالک کو کشمیر یا فلسطین میں مظالم کیوں نظر نہیں آتے۔
Comments are closed.