عمران خان کیخلاف مقدمات: تحیققات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل قائم

وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی قیادت پر انسداد دہشتگردی کے مقدمات کی تحقیقات کےلئے جےآئی ٹی تشکیل دیدی۔5 رکنی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث 369 افراد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے 5 رکنی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زوالفقار حمید جے آئی ٹی کے کنونئیر جبکہ آئی بی،آئی ایس آئی اور ایم آئی کا ایک ایک افسربھی شامل ہوگا۔۔نوٹیفکیشن میں بتایاگیا ہے کہ جے آئی ٹی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت قائم کی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آبادپولیس کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس اور عدالتی عملہ کی سکیورٹی کے دوران اسلام آباد پولیس کے 63 افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔شبلی فراز مقدمے میں نامزد ملزم ہیں اور ان کے کردار کا تعین جے آئی ٹی کرے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے باقاعدہ منصوبے سے دانستہ طور پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔ہنگامہ آرائی میں ملوث اب تک 369 افراد کوگرفتارکیا گیا ہے۔راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے رات گئے پولیس نے صدر پی ٹی آئی عمران حیات کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔راولپنڈی میں اب تک 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔۔

Comments are closed.