نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کیخلاف مقدمات درج
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خاوند کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے
ڈی آئی خان : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، سربراہ جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خاوند کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پانچ سیاسی قائدین اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات اداروں کے خلاف بیانات دینے پر درج کیے گئے ہیں۔سیاسی قائدین اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیے گئے ہیں۔
اس سے پہلے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی گزشتہ دنوں مقدمات درج کیے گئے ہیں جس کے بعد سیاسی صورتحال میں موجود تلخی بڑھ گئی ہے۔
Comments are closed.