چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ الیکشن میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا، گلگت بلتستان میں صاف و شفاف الیکشن ہوں گے۔ پولیس رینجرز اور ایف سی کے اہلکار الیکشن میں صرف سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہاکہ بلاول بھٹو نے الیکشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے جس پر پیپلزپارٹی کیخلاف نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو 35 ، تحریک انصاف کو 23 اورمسلم لیگ نون کو 12 نوٹسز جاری کیے گئےہیں۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی دعوت پر آئے تھے ،وزیر اعظم نے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور چلے گئے۔ایس او پیز کو دیکھ کر کوڈ آف کنڈیکٹ بنایا گیا ہے۔جی بی کے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں، اسلام آباد میں موجود ہوں، بتایا جائے دھاندلی کہاں ہو رہی ہے ، دھاندلی کے الزامات لگانے والی جماعتیں مجھ سے ملیں۔
Comments are closed.