راولپنڈی :پاکستان کے صف اول کے سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے اپنے بیٹے تیمور خان کی سیاست میں انٹری کرا دی ۔ ذرائع کے مطابق چوپدری نثار اپنے حلقے کی سیاست کے حوالے سے ہونے والی حالیہ کارنز میٹنگز میں اپنے بیٹے کوساتھ رکھا اور انہیں عوام اور اہم سیاسی شخصیات سے باضابطہ متعارف کروایا۔
ذرائع کے کاکہناہے کہ تیمور علی خان آنے والے عام انتخابات کے دوران صوبائی یا قومی اسمبلی کی نشست کے لیے میدان میں اتریں گے جبکہ اس سے قبل بلدیاتی الیکشن میں بھی اپنے حمایت یافتہ امیدواران کو جتوانےکے لیے متحرک نظر آئیں گے۔ چوہدری نثار اس وقت پی پی 10 سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں، انہیں 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مسلم لیگ نون کی اسٹیبلشمنٹ سے محاذ آرائی اور مریم نواز کی پارٹی کے معاملات پر کنٹرول کی وجہ سے چوہدری نثار علی خان قیادت سے دوریاں پیدا ہوئیں اور پھروہ دہائیوں بعد نون لیگ کو چھوڑ کر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے تھے ۔
چوہدری نثارعلی خان 1985 سے 2018 تک مسلسل آٹھ مرتبہ این اے 52 راولپنڈی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے ہیں تاہم وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے اور موجود قومی اسمبلی کا حصہ نہیں ہیں۔اس وقت چوہدری نثار علی خان کی نون لیگ سے گزشتہ چار سال سے جاری دوریاں برقرارہیں ، توقع ہے کہ وہ آئندہ الیکشن سے پہلے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرلیں گے۔
Comments are closed.