نوشین جاوید کی جگہ جاوید غنی نئے چئیرمین ایف بی آر تعینات کر دئیے گئے

  اہم  سرکاری عہدوں پر تبدیلیوں کا سلسلہ  بدستورجاری  ہے ۔ حکومت کو دو سال میں بھی کام کا چئیرمین  ایف بی آر نہ مل سکا اوراب جاوید غنی نئے  چئیرمین ایف بی آر تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے  جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر کسٹمز جاوید غنی کو تین  ماہ کیلئے چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج دیا گیا ہے اور وہ  مستقل چیئرمین کے تقرر تک فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔نوشین جاوید  کو ہٹا کر نئے  چئیرمین کی تقرری سرکولیشن  سمری کے ذریعے  کی گئی ہے ۔ذرائع   کے مطابق ازسر نو طے شدہ  ٹیکس ہدف پورا کرنے کے باوجود چئیرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کوعہدے سے فارغ  کیاگیا ہے۔

واضح  رہے کہ  دو سال سے بھی کم عرصے میں جاوید غنی چارج  سنبھالنے والے   ایف بی آر کے  چوتھے چئیرمین  ہیں۔ اس سے پہلے ڈاکٹر جہانزیب  کو ہٹاکر شبر زیدی کو لایاگیاتھا ، ان کے گھر جانے  کے بعد  نوشین جاوید امجد  کو چئیرپرسن  بنایا گیا اور  اب  انہیں بھی اچانک  فارغ کر دیاگیا ۔

Comments are closed.