چیئرمین سینیٹ نے گیلانی کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

یوسف رضا گیلانی 3مارچ2021 کوسینیٹرمنتخب ہوئے،سینیٹرمنتخب ہونےکے بعد نااہلی ریفرنس کاجوازنہیں بنتا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ نے سینیٹریوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا۔صادق سنجرانی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی 3مارچ2021 کوسینیٹرمنتخب ہوئے۔سینیٹرمنتخب ہونےکے بعد نااہلی ریفرنس کاجوازنہیں بنتا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے جاری کردہ رولنگ کے مطابق یوسف رضا گیلانی پر الزامات بطور ممبر قومی اسمبلی و وزیراعظم تھے یوسف رضا گیلانی 3مارچ 2021 کو سینیٹرمنتخب ہوئے۔سینیٹرمنتخب ہونےکے بعد نااہلی ریفرنس کا جواز نہیں بنتا۔یوسف رضا گیلانی کیخلاف ریفرنس پرآرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔سینیٹر اعظم سواتی نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف بطور وزیراعظم توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں دو اہم شخصیات کو دینے پر نااہلی کا ریفرنس فائل کیا تھا۔

Comments are closed.