مہمند ڈیم ٹھیکہ مشیرتجارت کے بیٹےکی کمپنی کودینا قانونی ہے،چیئرمین واپڈا

اسلام آباد: چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے کہاہے کہ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ چائنہ اور پاکستان کی کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر کو دیا گیا ہے،جب یہ بڈنگ اوپن ہوئی تھی تب تحریک انصاف اقتدارمیں نہیں تھی۔کسی کا ترجمان نہیں لیکن ڈیسکون کو ٹھیکہ ملنا مفادات کا ٹکراؤ نہیں۔واپڈا کے پاس کسی جوائنٹ وینچر کی بڈنگ روکنے کا اختیار نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےچیئرمین واپڈا نےکہاکہ چالیس سال بعدملک میں ڈیم بننے جا رہے ہیں۔ڈیم کا ٹھیکہ انٹرنیشنل کنسلٹنٹ اور پیپر ارولز پر پورا اترنے والی کمپنی کو دیا گیا۔۔ واپڈا کے پاس کسی جوائنٹ وینچر کی بڈنگ روکنے کا اختیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم کا کنٹریکٹ چینی اور پاکستانی کی کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر کو دیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں چینی کمپنی کا شئیر 70فیصد اور ڈیسکون کا شئیر 30 فیصد ہے۔ جب یہ بڈنگ اوپن ہوئی تھی تب یہ حکومت اقتدار میں نہیں آئی تھی۔

چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ وہ  کسی کے ترجمان نہیں لیکن ڈیسکون کو ٹھیکہ ملنا مفادات کا ٹکراو نہیں۔ معیار کے مطابق جے وی پارٹنر کے لیے 10 بلین درکار ہوتا ہے جس پر ڈیسکون پورا اترتا ہے

چیئرمین واپڈا کاکہناتھا کہ مہمند ڈیم میں 12 لاکھ ایکٹر پانی ذخیرہ ہوگا جبکہ 800 میگاوواٹ بجلی پیداکی جا سکے گی۔ پشاور کو پانی کی سپلائی مہمند ڈیم سے کی جائے گی۔

Comments are closed.