چیف الیکشن کمشنر جو مرضی کر لے، چوروں کو شکست دیں گے، مسٹر ایکس دھاندلی کی پلاننگ کر رہا ہے، عمران خان
ایک وقت تھا لوٹوں کو چھانگا مانگا اور مری لے جایا کرتھے تو پتہ نہیں چلتا تھا لیکن لوٹوں کو شاید پتہ نہیں کہ زمانہ بدل گیا ہے، لوٹو! تم عوام میں جاؤ گے تو تین نعرے سنیں گے، سب سے پہلا نعرہ لوٹا ،دوسرا نعرہ چور اور تیسرا نعرہ غدار، عمران خان
کہوٹہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا لوٹوں کو چھانگا مانگا اور مری لے جایا کرتھے تو پتہ نہیں چلتا تھا لیکن لوٹوں کو شاید پتہ نہیں کہ زمانہ بدل گیا ہے، لوٹو! تم عوام میں جاؤ گے تو تین نعرے سنیں گے، سب سے پہلا نعرہ لوٹا ،دوسرا نعرہ چور اور تیسرا نعرہ غدار۔
کہوٹہ میں ضمنی الیکشن سے متعلق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کہوٹہ کے عوام کے جذبے کو سلام پش کرتا ہوں، اپنی بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عوام کے جذبے اور جنون کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔ میرے ماں باپ مجھے کہتے تھے کہ تم خوش قسمت ہو کہ آزاد ملک میں پیدا ہوئے ہو، میرے ماں باپ ایک غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے، ہم کسی سے جنگ نہیں لڑنا چاہتے اور نہ کسی سے دشمنی چاہتے تھے، ہم ا مریکی غلامی چاہتے ہیں اور نہ ہی ان چوروں کی۔ ہم چاہتے تھے ہماری ایسی خارجہ پالیسی ہو جو ہمارے لوگوں کے مفادات کی حفاظت کرے، امریکی جنگ میں شرکت سے 80 ہزار پاکستانیوں کی جانیں گئیں، ابھی تک اس جنگ کی وجہ سے ہمارے فوجی اہلکار شہید ہو رہے ہیں، ایک دھمکی پر ہم امریکہ کی جنگ میں شریک ہوئے، میں نے امریکہ کو اڈے دینے سے انکار کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے امریکہ کو کہا امن میں شامل ہیں لیکن جنگ میں نہیں، ہمارا روس جانے کا مقصد صرف ہمارے عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا، امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد پیٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر بڑھی، ڈیزل کی قیمت میں پیٹرول سے زیادہ اضافہ ہوا، 45 فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ یہاں کے میر جعفر اور میر صادق ان کے ساتھ مل گئے، لوٹے خریدے گئے، لوٹوں کی قیمتیں لگیں، ضمیر کی قیمت جو لگاتا ہے وہ شرک کرتا ہے، ہم فیصلہ کن وقت پر کھڑے ہو گئے ہیں، یہ چور 30 سال سے ملک سے پیسے چوری کر کے باہر لے کے جا رہے ہیں، مجھ پر 15 ایف آئی آرز درج کردی گئیں، یہ چور 30 سال سے ملک میں ڈاکے ڈال رہے ہیں، ہم کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ اور ملک سے باہر بیٹھا ہے، اگریہ مسلط رہے توہم ترقی نہیں کرسکتے، بیرونی سازش کےتحت یہ چور قوم پرمسلط ہونے کی کوشش کررہے ہیں، یہ لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، یہ لوگوں میں خوف پھیلا رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر جو مرضی کر لیں ہم ان چوروں کو شکست دیں گے، لاہور میں مسٹر ایکس بیٹھا ہے جو دھاندلی کرنے کی پوری پلاننگ کر رہا ہے، میں نے صاف شفاف الیکشن کرانے کیلئے ای وی ایم لانے کی کوشش کی۔، ان سب نے مل کر ای وی ایم نہیں آنے دی، یہ ہمیشہ جعلی ووٹوں سے جیتتے ہیں، ہم نے ہر طرح سے دھاندلی کو روکنا ہے، ملک کی خاطرہم جان بھی قربان کرنےکوتیارہیں، یہ سیاست نہیں ہے، ہم اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
قبل ازیں خوشاب میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ صرف عمران خان کی نہیں بلکہ آپ سب کی جنگ ہے، آپ سب نے ان کو شکست دینے کی ذمہ داری لینی ہے، امریکہ نے یہاں کے میر صادق اور میر جعفر کے ساتھ مل کر منتخب حکومت گرائی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں مغربی دنیا کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں، یہ سیاست نہیں جہاد ہے، 22 کروڑ عوام کی منتخب حکومت سازش کے تحت گرائی گئی، منتخب حکومت کو گرا کر انہوں نے 22 کروڑ عوام کی توہین کی ہے۔ ضمانت پر کوئی چپڑاسی کو بھی نوکری نہیں دیتا، قوم کبھی ان کو تسلیم نہیں کرے گی، میری ٹیم پر دہشت گردی کے کیسز بنائے ہیں، ایک ٹیلی فون جس کا کوئی نمبر نہیں آتا ہے وہاں سے دھمکیاں دی جاتی ہیں، ایک آدمی لاہور میں بیٹھا ہوا ہے جس کا مشن ہے ان چوروں کو الیکشن جتا دے۔عمران خان نے کہا کہ امریکہ نے میرجعفراورمیر صادق کو ساتھ ملا کرسازش کی، سازش کر کے منتخب حکومت کو گرایا گیا، امریکی سازش کے تحت چوروں اورڈاکوؤں کو ہم پرمسلط کیا گیا، جوتے پالش کرنے والے کو سربراہ بنا دیا گیا، میرے خلاف 15 ایف آئی آرز کاٹ چکے ہیں، آصف زرداری 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، دھاندلی کے باوجود ان کو شکست ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ضمنی الیکشن کے بعد جب فیصلہ آئے گا تو حمزہ شہباز کو جانا ہو گا، دنیا میں ایسے ملک بھی ہیں جہاں وسائل ہونے کے باوجود غریب ہیں، سائیکل چور اوربھینس چور جیل چلے جاتے ہیں، بڑے چوروں کو سزا نہیں ملتی، ملک کے اربوں روپے چوری کرنے والوں کو این آر او دیا جاتا ہے، ہمارے ملک کا ایک حصہ بنگلہ دیش بن گیا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، فضل الرحمان اسلام کی بات کرتے ہیں لیکن اپنا ضمیر ڈیزل پرمٹ پر بیچتے ہیں، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، ضمنی الیکشن میں ایک ، ایک لوٹے کو شکست دیں گے۔
عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے ڈاکوؤں کو بٹھانے سے معاشرہ تباہ ہو جاتا ہے،ہم وہ لوگ ہیں جو امریکہ کی غلامی کبھی تسلیم نہیں کریں گے، زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف کے پیسے باہر پڑے ہیں، مغربی شہروں میں ان کے بڑے بڑے محلات ہیں، یہ اپنے پیسوں کے غلام ہیں، یہ کبھی بھی اس ملک کے مفادات کیلئے کھڑے نہیں ہوں گے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکی جنگ میں شرکت کر کے 80 ہزار پاکستانی قربان کیے، جنگ کسی اور کی لڑ رہے ہیں اور قربانی پاکستانی دے رہے ہیں، قبائلی علاقوں میں تباہی مچی، 35 لاکھ لوگوں نے نقل مکانی کی،
امریکی ڈرون حملوں کی انہوں نے کبھی مذمت تک نہیں کی۔
قبل ازیں جاری کردہ بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ نیوٹرلز سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے، فری اینڈ فیئر الیکشن ہو، کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ان کی نیوٹرلز کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں اور وہ اپنی فوج کے ساتھ نہیں لڑنا چاہتے، لڑائی میں صرف ملک کمزور ہو گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں ، چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا، ملکی معیشت کو تباہ کرنے والوں نے 1100 ارب روپے کا این آر او لیا ،حکومت اگر مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں تو کر لے ، میں نہیں ڈرتا۔عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت میں تھےتومختلف چھوٹی جماعتیں بلیک میل کرتی رہیں ،عثمان بزدار کے سوا باقی امیدوار ایک دوسرے کے نام پر بطور وزیر اعلیٰ مطمئن نہیں تھے ،علیم خان اور پرویز الہیٰ بطور وزیر اعلیٰ ایک دوسرے کے نام سے راضی نہیں تھے۔
Comments are closed.