چیف الیکشن کمشنر نے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پرںوٹس لےلیا

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر نے سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ملتان پریس کانفرنس پر فوری نوٹس لے لیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے

شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر چیف الیکشن کمشنر کا فوری نوٹس لے لیا ۔ شاہ محمود قریشی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پرصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ ملتان سمیت دیگر 19 حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر قانون کے تحت سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔تمام کاروائی سے چیف الیکشن کمشنر کو فوری آگاہ کیا جائے۔

Comments are closed.