لاہور۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال کے مطابق ملزم ظہیر بچوں کی نازیبا فلمیں اور تصاویر ڈارک ویب اور سوشل میڈیا پر فراہم کرتا تھا اور پورنو گرافی کے انٹرنیشنل نیٹ ورک سے رابطے میں تھا۔
ملزم کی اطلاع انٹرپول نے دی جس کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے سیالکوٹ کے ایک گاؤں سے گرفتار کیا گیاہےملزم سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا جن سے درجنوں فحش ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں ہیں۔
ایسی ویڈیوز شیئر کرنا اور اپ لوڈنگ کرنا جرم ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔چائلڈ پورنوگرافی کے ملزم کع سیالکوٹ سے گرفتار کیاگیاہےجس کی اطلاع اٹلی نے انٹرپول کے ذریعے پاکستان کو دی تھی۔
Comments are closed.