راولپنڈی کی عدالت نے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کی بچوں سے جنسی زیادتی کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا ۔ملزم سہیل ایاز کو سزائے موت، عمرقید اور پندرہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنادی گئیں۔۔
بچوں سے زیادتی اور ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئےایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی جہانگیر علی نے سہیل ایاز کو تین مقدمات میں الزامات ثابت ہونے پر دفعہ 367 اے کے تحت سزائے موت سنائی ۔ عدالت نے دفعہ 377 کے تحت ملزم کو عمر قید ،مجموعی طور پر 15لاکھ روپے جرمانے اور مزید دو دفعات کے تحت سات سال اور پندرہ سال قید کی سزائیں سنائیں ۔جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو 6ماہ مزید قید کی سزا بھی بھگتنا ہوگی ۔ شریک ملزم خرم طاہر عرف کالو کو سات سال قید کی سزا کا حکم دیاگیاہے ۔
سہیل ایاز کے خلاف 12نومبر 2019 کو تھانہ روات، میں 12سالہ بچے کے اغواہ ، جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج ہوا تھا ۔ دوران تفتیش ملزم نے 30 بچوں سے زیادتی کا انکشاف کیا جبکہ ملزم اٹلی اور برطانیہ میں بھی بچوں کیساتھ بدفعلی کے مقدمے میں سزا بھی کاٹ چکا ہے۔
Comments are closed.