چین اور سعودی عرب پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا پیکیج فراہم کرے گا، اسحاق ڈار

موجودہ مالی سال چین قرضے رول اوور کرنے سمیت 8.8 ارب ڈالر کی معاونت کرے گا۔چین 4 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی واپسی روول اوور کرے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا امکان ہے،تین ارب ڈالر کے اضافی زخائر اور موئخر ادائیگی پر تیل کی سہولت شامل ہے، دونوں ملک جون 2023 تک پاکستان کی مالی ضروریات کا خیال رکھیں گے، چین نے ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے پر کام جلد شروع کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا پیکیج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ دونوں ملک جون 2023 تک پاکستان کی مالی ضروریات کا خیال رکھیں گے، چین نے ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے پر کام جلد شروع کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا پیکیج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔موجودہ مالی سال چین قرضے رول اوور کرنے سمیت 8.8 ارب ڈالر کی معاونت کرے گا۔چین 4 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی واپسی روول اوور کرے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو 3.3 ارب ڈالر کے چینی کمرشل قرضے بھی فراہم کیئے جائیں گے، چین اس کے علاوہ 1.45 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کرے گا، سعودی عرب کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا امکان ہے،تین ارب ڈالر کے اضافی زخائر اور موئخر ادائیگی پر تیل کی سہولت شامل ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس تعمیر کرے گا، چینی اور سعودی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی، دونوں ملک جون 2023 تک پاکستان کی مالی ضروریات کا خیال رکھیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین نے ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے پر کام جلد شروع کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

Comments are closed.