چینی صدر شی جن پھنگ نے پاکستانی صدرآصف علی زرداری کو یوم پاکستان پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں پاکستان نے مختلف خطرات اور چیلنجز پر قابو پایا ہے۔قومی تعمیر میں نئی پیش رفت کی ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا، زمانے اور تاریخ کی تبدیلیوں کے تناظر میں، چین اور پاکستان نے مل کر ایک دوسرے کی مدد کی ہے، اور “آہنی” دوستی کو فروغ دیا ہے۔صدر شی نے کہا کہ وہ چین پاکستان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار ہیں۔
چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بالترتیب پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے نام یوم پاکستان پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔
Comments are closed.