تھانہ پولیس چوکی کے مشہور سانحہ گرہون کیس کا مرکزی مجرم اشتہاری محمد الطاف اپنے ملزم بیٹے خیام الطاف کے ہمراہ گرفتارسال 2012 میں ان ملزمان نے دیگر ساتھی ملزمان کے ہمراہ مخالف فریق کے تاریخ پیشی پر جاتے ہوئے 8 افراد کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا.
سانحہ گرہون 8 اشخاص کے آن دی سپاٹ قتل ہونے کے حوالہ سے آزاد کشمیر کی تاریخ کا منفرد اور سنگین ترین مقدمہ تھا۔جس میں قبل ازیں 2 ملزمان کو 8/8 مرتبہ سزائے موت ہو چکی ہے مگر 11 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس مقدمہ میں اہم کردار ادا کرنے والے متذکرہ ملزمان قابل گرفتاری تھے .مورخہ 14.05.23 کو ان ملزمان سے متعلقہ کچھ ٹیلی فون نمبرات کی ایکٹی ویٹی علاقہ پاکستان جہلم ٹریس ہوئی ، جس پر راجہ محمد اکمل خان سنیر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر نے محمد نصیر خان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس صدر مقام کی زیر نگرانی گرفتاری ٹیم تشکیل دی اور اس تشکیل شدہ گرفتاری ٹیم نے جناب سنیر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کی زیر نگرانی جدید ٹیکنیکل و دیگر رسمی زرائع بروئے کار لاتے ہوئے ان مجرمان اشتہاریوں کی ضلع جہلم کی حدود سے گرفتاری عمل میں لائی .
بطور سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر تعیناتی کے بعد جناب انسپکٹر جنرل پولیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر اور جناب ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور ریجن میرپور کے احکامات کی روشنی میں ان مجرمان اشتہاریوں کی ٹریسنگ و گرفتاری کا ٹارگٹ سیٹ کیا گیا تھا ، جس پر شبانہ روز محنت کرتے ہوئے بڑی حکمت عملی سے ان خطرناک مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا گیا ، بھمبر پولیس آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایسی کاروائیوں کے لیے پر عزم ہے۔
Comments are closed.