ملک کے لیے مسیحی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں،ایم ڈی واسا

راولپنڈی: واسا کے زیر انتظام کرسمس کے سلسلے میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر نے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دیتا ہوں، ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ، اس ملک کے لیے مسیحی برداری کی خدمات قابل تحسین ہیں ، بالخصوص واسا کے مسیحی ملازمین ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ان کی فلاح و بہبود کیلئے ادارہ ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

 تقریب میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم، ڈائریکٹر سیوریج سادون بسرا، واسا ورکر یونین کے عہدیداران اور واسا کے مسیحی ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں پادری جانسن نے کرسمس کی اہمیت اجاگر کی اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر کرسمس کا کیک بھی آٹا گیا اور مون سون کے دوران کام کرنے والے ورکرز کو اعزازیہ بھی دیا گیا۔

Comments are closed.