سائفر انکوائری اور فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے عمران خان کو طلب کرلیا

سائفر آڈیو لیک میں عمران خان کو آج دن 12 بجے ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت جبکہ فارن فنڈنگ کیس میں بھی 7 نومبر کو ایف آئی اے لاہور میں طلب کیا ہے۔

 اسلام آباد : ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سائفر آڈیو لیک انکوئری اور فارن فنڈنگ کیس میں طلب کرلیا۔

ایف آئی اے  نے عمران خان کوسائفر انکوائری میں پیش ہونےکیلئے نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں آج دن 12 بجے ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نےسابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کوبھی 3 نومبرکو دن 12 بجے بلالیا، اس کے علاوہ اسد عمر کو بھی آج دن بارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں بھی 7 نومبر کو ایف آئی اے لاہور میں طلب کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ بھی جاری ہے جس کی قیادت سابق وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں۔

Comments are closed.