سائفر کی تحقیقات، جسٹس سردار طارق مسعود کی چیمبر اپیلیں سننے سے معذرت

چیف جسٹس پاکستان سائفر تحقیقات کیلئے ان چیمبر اپیلوں کسی اور جج کے سامنے مقرر کر دیں، جسٹس سردار طارق مسعود

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کی تحقیقات کےلئے دائر چیمبر اپیلیں سننے سے معذرت کرلی، اپیلیں واپس چیف جسٹس کو بھجوا دی گئیں۔

دوران سماعت جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سائفر تحقیقات کیلئے ان چیمبر اپیلوں کسی اور جج کے سامنے مقرر کر دیں، سائفر کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں، رجسڑار آفس نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کر کر کے واپس کر دیا تھا، ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ، سید طارق بدر اور نعیم الحسن سمیت دیگر نے رجسڑار کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

Comments are closed.