ملک پر گردشی قرضوں کا بوجھ ،ماضی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

 اسلام آباد:تحریک ا نصاف کے دور حکومت میں گردشی قرض کے سارے ريکارڈ ٹوٹ گئے، پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ہزار 476 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے 40 ماہ میں گردشی قرض میں 1ہزار328 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اگست 2018 میں گردشی قرضے کا حجم ایک ہزار 148ارب روپے تھا جو دسمبر2021 تک 2 ہزار476 ارب روپے ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جون2021 تک گردشی قرض کا حجم 2 ہزار 280 ارب روپے تھا،جولائی تا دسمبر گردشی قرضے میں ماہانہ اوسط32ارب 50 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ، یوں اس مدت میں گردشی قرض 196 ارب روپے مزیدبڑھا۔

Comments are closed.