انٹرنیشنل سول ایوی ایشن نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کردیں

اسلام آباد:انٹرنیشنل سول ایوی ایشن نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں۔ سوال یوی ایشن کے آپریشنز پر حفاطتی اقدمات کے حوالے سے عائد اعترا ضات واپس لے لیے گئے۔ سول ایوی ایشن نے آڈٹ کے دوران72.77فیصد رینکنگ حاصل کی، جس پراکاو نے اطمینان کا اظہارکیاہے۔ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان پر عائد پابندی بھی جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔

جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ ہوابازی کی عالمی تنظیم کے تحفظات دور ہونے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ اور یورپی کمیشن سے بھی رابطوں کا آغازکر دیا ہے۔ سول ایوی ایشن حکام پاکستانی ایئر لائنز کو برطانیہ اور یورپ کے لیے جلد آپریشن کی اجازت کی درخواست کریں گے ۔

دوسری جانب رواں سال مارچ کے آخر تک سول ایوی اتھارٹی پاکستانی پائلٹس کے امتحانات بھی شروع کر دے گی جس کے بعد پائلٹس کو لائسنسز جاری کیے جائیں گے، ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن نے آڈٹ کے دوران72.77فیصد رینکنگ حاصل کی، جس پراکاو نے اطمینان کا اظہارکیاہے۔

Comments are closed.