گورنر، وزیراعلیٰ کے پی میں قبائلی اضلاع کے اختیارات کی جنگ

پشاور: خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ اور گورنر کے اختلافات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی، گورنرقبائلی اضلاع میں تین محکے لینے پر بضد ہیں، وزیراعلیٰ بھی اختیارات نہ دینے پر ڈٹ گئے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان میں اختلافات کی بنیادی وجہ قبائلی اضلاع کے تین محکمے ہیں ،،زرائع کے مطابق گورنر شاہ فرمان مواصلات ،بلدیات اور ہوم کے محکمے لینے پر بضد ہیں،جبکہ وزیر اعلیٰ محمود خان مذکورہ محکمے نہ دینے پر ڈٹ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بھی وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کا سابق فاٹا میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی کابینہ کے بعض وزراء بھی گورنرکو اختیارات دینے کے حق میں نہیں ہیں،صوبائی سینئر وزیرعاطف خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو اپنے اختیارات استعمال کرنے چاہیئے۔ دوسرے کے اختیارات کے استعمال سے مسائل پیدا ہوں گے۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ اختیارات میں مداخلت سے قبائلی اصلاحات متاثر ہوں گی ۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ :وزیراعلیٰ کو اپنا اور گورنر کو اپنے اختیارات استعمال کرنے چاہیئے۔ دوسری جانب قبائلی اضلاع میں اختلافات کی ایک اور وجہ لیویز ایکٹ بھی ہے۔

Comments are closed.