کسی کو بغیر تحقیقات پھانسی نہیں لگا سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کرنے کا وقت کل شام پانچ بجے ختم ہوجائے گا پھر دیکھنا ہم کیا اقدامات اٹھاتے ہیں کسی کو بغیر تحقیقات کے پھانسی نہیں لگا سکتا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ انہیں سانحہ ساہیوال کا میانوالی میں علم ہوا

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری ساہیوال پہنچا، اب جے آئی ٹی کی رپورٹ کا انتظار ہے

ان کا کہنا تھا کہ کل شام پانچ بجے جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کرنے کا وقت ختم ہوجائے گا دوبارہ اجلاس بلالیا ہے۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ انتظار کریں اور دیکھیں رپورٹ آنے پر ہم کیا کرتے ہیں، کسی کو تحقیقات کے بغیر پھانسی نہیں لگا سکتا ایک بار رپورٹ آلینے  دیں۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ متاثرہ فیملی کے کیے دو کروڑ روپے امداد کا اعلاُن کیا ہے ان کی تعلیم اور میڈیکل کی تمام زمہ داری حکومت کی ہوگی۔

Comments are closed.