لاہور: جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات مری میں برفباری میں پھنسے 22 سیاح دم توڑ گئے لیکن پنجاب حکومت کی بے حسی کم نہ ہوئی۔ ایوان وزیراعلیٰ میں تحریک انصاف کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی عثمان بزدار تقریباً اڑھائی گھنٹے مصروف رہے۔
اجلاس میں سانحہ مری کی بجائے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی ہوتی رہی۔ گورنر، وزیر اعلی اور وفاقی وزراء سمیت دیگر رہنما پارٹی تنظیم سازی کرتے رہے۔مشاورت میں گورنر چوہدری محمدسرور، وزیر اعلی سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر شفقت محمود، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری شریک ہوئے۔اجلاس میں سانحہ مری کی بجائے ناراض کارکنوں کو منانے پر بات ہوتی رہی۔
Comments are closed.