راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔ ہر گزرتے دن کیساتھ دونوں ممالک کے بھائی چارے میں مزید گرم جوشی آ رہی ہے۔
Comments are closed.