راولپنڈی:آر می چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہے کہ چیلنجزسے نبرد آزما ہونے کے لیے شاندار تربیت اور عزم ضروری ہے ، آپریشنل صلاحیتوں کوبھی بڑھانا چاہیے۔پاک فوج ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیا رہے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چولستان میں تربیتی مشقوں کے علاقے کا دورہ کیا۔ سپہ سالار کودو ہفتوں پر محیط فوجی مشقوں ضرب حدید پر بریفنگ دی گئی ۔سپہ سالار نے کور کے تربیتی معیار اور جنگی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا ہے۔مشقوں میں حصہ لینے والی یونٹس نے سخت موسم اور جنگی ماحول میں بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر آر می چیف نے کہاکہ چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے شاندار تربیت اور عزم ضروری ہے ،خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل صلاحیتوں کوبھی بڑھانا چاہیے۔آرمی چیف نے بہاولپور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا بھی دورہ کیا اور انجینئرنگ مہارتوں اور مینٹی نینس کے معیار کو سراہا۔
Comments are closed.