راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرنے بھی ملاقات کی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال اورافغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں برطانیہ کے متوزان کردار کی قدر کرتا ہے اور دوطرفہ اسٹرٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتاہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے خطہ میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں کورونا وباءکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرٹلری سینٹر کا بھی دورہ کیاہے ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ آرٹلری کور ،کوجدید خطوط پر استواراور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیارکیاجائے گا۔
آرٹلری سینٹر کے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کو کرنل کمانڈنٹ آرٹلری کور کا بیج لگایا، آ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنز میں شاندار کارکردگی دکھانے اور اعلی ٰ معیاربرقرا ر رکھنے پر کور کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے کہاکہ آرٹلری کور کوجدید خطوط پر استواراور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیا رکیاجائے گا۔ سپہ سالار نے افسروں اور جوانوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
Comments are closed.