وزیراعظم نے سوئی گیس بلوں میں اضافہ پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: سوئی گیس کے اضافی بلوں کےمعاملے پرعوامی احتجاج کے بعد وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کےلیےکمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی تیس دن کے گیس بلنگ طریقہ کار جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی،کمیٹی کے لیے کوئی ٹائم فریم مقرر نہیں کیا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن شیرافگن خان کی سربراہی میں قائم کمیٹی تیس دن کے گیس بلنگ کے طریقہ کار جائزہ لے گی۔ گیس کے نرخ، سلیب سسٹم، میٹرریڈنگ اور بلوں کی ترسیل کے نظام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

کمیٹی ان اسباب پر بھی غور کرے گی جو صارفین کے بلوں میں غیر ضروری اضافے کا باعث بنے ہیں۔کمیٹی تحقیقات کی روشنی میں بلوں کے نظام میں بہتری کی سفارشارت کرے گی۔

Comments are closed.