توہین الیکشن کمیشن کیس: اسد عمر نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا

شوکاز نوٹس کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔الیکشن کمیشن  کا شوکاز نوٹس غیر قانونی  اورغیر آئینی ہے، اسد عمر کا تحریری جواب

اسلام آباد : توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا۔اپنے جواب میں اسد عمر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس غیر قانونی غیر آئینی ہے۔۔الیکشن کمیشن کی اپیل مسترد کی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ اسد عمر نے تحریری جواب میں کہا کہ شوکاز نوٹس کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔الیکشن کمیشن  کا شوکاز نوٹس غیر قانونی  اورغیر آئینی ہے۔آرٹیکل 204 اعلیٰ عدلیہ کو توہین عدالت کا اختیار دیتا ہے۔۔۔الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا۔ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آئین سے متصادم ہے۔لہذا سیکشن 10 کو غیر آئینی قرار دیکر الیکشن کمیشن کی اپیل مسترد کی جائے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پر جواب جمع نہیں کرایا گیا ہے۔

Comments are closed.