توہین الیکشن کمیشن:عمران خان نے کیس میں التوا مانگ لیا
فیصل چودھری لاہورمیں ہیں۔سڑکوں کی بندش کی وجہ سے نہیں آسکے:وکیل پی ٹی آئی،ہم نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے ہیں۔راستے بھی خود بند کئے اورکہہ رہے میں نہیں آرہا کہ راستے بند ہیں،جن کےخلاف کیس ہے،وہ نہ آئے تو سیشکن512 بھی ہو سکتا تھا کہ وہ مفرور ہیں، ممبرسندھ نثاردرانی
اسلام آباد : توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری نے التوا مانگ لیا۔
وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ فیصل چوہدری لاہورمیں ہیں۔سڑکوں کی بندش کی وجہ سے نہیں آسکے۔ممبرالیکشن کمیشن سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے ہیں۔راستے بھی خود بند کئے اورکہہ رہے میں نہیں آرہا کہ راستے بند ہیں۔جن کےخلاف کیس ہے۔وہ نہ آئے تو سیشکن512 بھی ہو سکتا تھا کہ وہ مفرور ہیں۔ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔۔تحریک انصاف کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ کیس میں التوا درکار ہے۔۔فیصل چوہدری لاہور اور انورمنصورکراچی میں ہیں۔مجھے سب نے کال کرکے کہا کہ کیس میں التوا مانگ لیں۔۔انور منصور کی جانب سے التوا کی تحریری درخواست جمع کرا رہا ہوں۔ممبر سندھ نثاردرانی کا کہنا تھا کہ کیس تو تب چارج ہو گا جب کونسل آئیں اور جن کے خلاف کیس ہے وہ آئیں۔آپ یقین دہانی کرا رہے ہیں کہ اگلی سماعت پر پیش ہوں گے۔۔الیکشن کمیشن نے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.