توہین الیکشن کمیشن:عمران خان،فواد اوراسد عمر کےلئے آخری موقع

الیکشن کمیشن کی 17 جنوری تک شوکاز نوٹسز کا جواب دینے کی ہدایت،آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے کی صورت میں وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ

توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو 17 جنوری تک شوکاز نوٹسز کا جواب دینے کی ہدایت کردی۔آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے کی صورت میں وارنٹ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی۔۔۔عمران خان اور فواد چوہدری کے وکیل سید علی بخاری نے کمیشن کو بتایا کہ فواد چوہدری کی والدہ لاہور میں بیمار ہیں،عمران خان کو ڈاکٹرز نے سفر کرنے سے منع کیا ہے ممبر نثار درانی بولے کیا عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرایا گیا۔7 ستمبر سے یہ کیس زیر سماعت ہے۔۔ابھی تک نوٹس کے جواب تک نہیں جمع کرائے گئے۔

اسد عمر کے وکیل انور منصور نے کمیشن کو بتایا کہ اسد عمر فلائٹ مس ہونے کے باعث اسلام آباد نہیں پہنچ سکے۔توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس پر اعتراضات دائر کیے ہیں۔ممبر نثار درانی نے کہا کیا آپ شوکاز نوٹسز کا جواب نہیں دینا چاہتے؟۔تاریخ تاریخ کھیلنے سے تو معاملہ حل نہیں ہوگا۔جس پر وکیل انور منصور نے کمیشن کو آئندہ سماعت سے قبل شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

ممبر نثار درانی نے کہا کہ عمران خان اور فواد چوہدری کو پہلے بھی توہین کمیشن کے نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔ممبر اکرام اللہ خان نے کہا عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے وارنٹ جاری کردیتے ہیں۔اگلی سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔ممبر نثار درانی نے کہا کہ وارنٹ جاری کرنے کے معاملے پر آرڈر جاری کرینگے۔

Comments are closed.