توہین عدالت کیس خارج نہیں ہوا، عمران خان کو معافی ملی ہے، مریم نواز

کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا مناسب ہے کہ عمران خان کو معافی ملی ہے، درگزر ہوا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  کہا ہے کہ توہین عدالت کیس خارج نہیں ہوا، عمران خان کو معافی ملی ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نے عمران خان کے توہین عدالت کیس کے خارج ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  توہین عدالت تو پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا مناسب ہے کہ عمران خان کو معافی ملی ہے، درگزر ہوا ہے۔

Comments are closed.