کورکمانڈر کانفرنس: آرمی فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، سیلابی صورتحال ،ریلیف و ریسکیو آپریشن کا جائزہ، بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی اورجانی نقصان پرگہرےرنج وغم کااظہار،آرمی چیف کی فارمیشنزکوتمام وسائل بروئےکار لانےکی ہدایت
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔ شرکاء نے سیلابی صورتحال اور ریلیف و ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا ۔آرمی چیف نے جاری امدادی سرگرمیوں میں فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہرمتاثرہ شخص کی دادرسی یقینی بنائی جائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کو ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال اور آرمی فارمیشنز کی جاری امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ داخلی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
شرکاء نے سیلاب متاثرین کی ہرممکن امداد اور بحالی کیلئے اقدامات تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آرمی چیف نے جاری امدادی سرگرمیوں میں فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہرمتاثرہ شخص کی دادرسی یقینی بنائی جائے۔
سپہ سالار نے فارمیشنز کو آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انسداد دہشتگردی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں۔
Comments are closed.