کورکمانڈرپشاور کا میرعلی اورباڑہ کا دورہ،اے پی ایس کا افتتاح

لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات نے میرعلی میں بوائزہاسٹل اورسویٹ ہوم کا دورہ بھی کیا، بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت کی،کورکمانڈر نے باڑہ میں قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگے میں بھی شرکت کی،مقامی لوگوں کو ہرممکن مدد کی یقین دہانی

کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی اور خیبرکے علاقے باڑہ کا دورہ کیا ہے۔میرعلی میں آرمی پبلک سکول کا افتتاح کیا۔بوائزہاسٹل اور سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت کی۔کورکمانڈر نے باڑہ میں قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگے میں بھی شرکت کی اور مقامی لوگوں کو ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کی تیراہ، باغ میدان، راجگال، لنڈی کوتل، ملا غوری اور جمرود کے قبائلی عمائدین کے جرگے میں شرکت کی۔ملک اور مشران نے علاقے میں امن کی بحالی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔۔یر علی میں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں اسکائوٹس ٹریننگ اکیڈمی میں1164 ریکروٹس پاس آئوٹ ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ میر علی میں پاکستان سویٹ ہوم 2017 میں قائم کیا گیا تھا۔۔میر علی اور میران شاہ کے 96 یتیم بچے سویٹ ہوم میں ہیں۔میر علی میں آرمی پبلک اسکول کا قیام مقامی لوگوں کا عوامی مطالبہ تھا۔اسکول میں پہلی سے آٹھویں تک کے طلبہ تعلیم حاصل کریں گے۔آرمی پبلک سکول میں ایک وقت میں 525 طلبہ کا داخلہ کیا جا سکتا ہے۔میر علی میں بوائز ہاسٹل ملحقہ علاقوں کے 123 طلبا کو مفت رہائش فراہم کر رہا ہے۔

Comments are closed.