پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسزکی تعداد صرف 8 ہزار803 رہ گئی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد صرف 8 ہزار803 رہ گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 425 نئے کیسز اور6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 638 اورمجموعی اموات کی تعداد 6274 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 8 ہزار 803 ہے جب کہ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 79 ہزار 561 ہوگئی۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد1لاکھ 28 ہزار877 ، پنجاب میں 96 ہزار540 رپورٹ، خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 35 ہزار893 ہے، بلوچستان میں 12 ہزار 721، اسلام آباد میں 15 ہزار562، آزاد جموں و کشمیر 2ہزار 272 جب کہ گلگت میں 2ہزار 773 افراد وباء سے متاثر ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 441 ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں اب تک 25 لاکھ 35 ہزار 778 ٹیسٹ ہو چکے، ‏ملک بھرکے اسپتالوں میں 114 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اوراس وقت 1 ہزار 076 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

Comments are closed.