پاکستان میں قاتل کورونا مزید 46 زندگیاں نگل گیا، 1 ہزار 38 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ ایک روز کے دوران قاتل وبا نے مزید 46 جانیں نگل لیں جب کہ ایک ہزار 38 افراد میں خطرناک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 42 ہزار 113 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 38 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 65 تک پہنچ گئی۔

اگر صوبائی اور وفاقی اکائیوں کے لحاظ سے وبا کی صورتحال دیکھی جائے تو پنجاب میں اب تک 3 لاکھ 44 ہزار37 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، سندھ میں 3 لاکھ 29 ہزار 279، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ  36 ہزار 313 اور بلوچستان میں 26 ہزار 331 مریض رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں 82 ہزار 207۔آزادکشمیرمیں 19 ہزار 822 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 734 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مزید 46 افراد کورونا کے ساتھ جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اب تک وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 21 ہزار 828 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ پنجاب میں19 اموات سامنے آئیں۔۔۔8لاکھ 82 ہزار 332 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز 42 ہزار 113 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار 905 ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے سندھ سرفہرست ہے جہاں پر 23 ہزار 125 کورونا مریض زیر علاج ہیں، پنجاب میں 10 ہزار 699، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 267، اسلام آباد میں 1 ہزار 331 کورونا مریضوں کا علاج ہو رہا ہے، گلگت بلتستان میں 111، بلوچستان میں 885 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 487 ایکٹو کیسز ہیں۔

Comments are closed.