24 گھنٹوں میں 2 ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس کا شکار،17 مریض جاں بحق

 کورونا کی دوسری  لہر سنگین صورتحال اختیارکرگئی، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  2 ہزار 165 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 17 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 938 ہے۔

 این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 جبکہ 7 ہزار 109 اموات ہوئی ہیں۔صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 414 ہے۔

 صوبہ سندھ میں کورنامریضوں کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 873 ، پنجاب میں 1 لاکھ 9 ہزار 309 ،خیبرپختونخواہ 41 ہزار 723 ،اسلام آباد میں 23 ہزار 533 اوربلوچستان میں 16 ہزار 328 تعداد ہے ۔آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 ہزار 261 اورگلگت میں 4434 تعداد ہو چکی ہے ۔

Coronavirus in Pakistan-News Diplomacy

ملک بھر کی طرح وفاقی دار الحکومت میں بھی کورونا کے وار مزید تیز ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں 411 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مزید 25 تعلیمی ادارے بھی متاثر ہوئے ۔ سات مزید تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق دوسری لہر کے دوران وفاقی دار الحکومت میں ایک دن کے دوران کورونا کیسز کی یہ اب تک سب سے بڑی تعداد ہے ،اسلام آباد میں کورونا کے باعث سیل تعلیمی ا داروں کی تعداد 120 ہوچکی ہے جن میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

Corona is growing rapidly in Pakistan-News Diplomacy

دوسری جانب کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے باجود شہری ایس او پیز پر عمل کرنے کے لیے تیا ر نہیں۔ مارکیٹوں اور مساجد حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے  حکومت  ایس او پیز پرعملدر آمد کروانے میں ناکام  نظر آتی ہے ۔

Comments are closed.