راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرزکانفرنس ہوئی۔ کور کمانڈرز نے پانچ فروری کے موقع پرمظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مربوط قومی حکمت عملی کے تحت دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سازشیں ناکام بنانے کی ضرورت ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ردالفساد، لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا جائزہ لیا گیا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ آپریشن ردالفساد کے تحت استحکام لایا جا رہا ہے، مربوط قومی حکمت عملی کے تحت دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سازشیں ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہترسیکیورٹی صورتحال کے فوائد سماجی ترقی کے ذریعے عوام تک پہنچنے چاہئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز نے علاقائی سلامتی اور افغانستان میں امن کیلئے مصالحتی عمل میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Comments are closed.