آزادکشمیر میں کرونا کی دوسری لہر کے وار جاری

وقاراحمد بھمبھر

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 60 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کوروناکے باعث02 مریضوں کی میرپور اور 1 کی پونچھ میں موت واقع ہوئی.کورونا کے 56مریض صحت یاب ہوئے اور790 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے6کا تعلق مظفرآباد، 7 کا تعلق پونچھ،19کا تعلق میرپور،16 کا بھمبراور 8کا تعلق کوٹلی سے ہے ۔

آزادکشمیر میں اب تک132397 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور 10952 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے9864 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہےجبکہ768 مریض زیر علاج ہیں320مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے51 کا تعلق مظفرآباد،6کا جہلم ویلی،9کا نیلم،50کاپونچھ،31کا باغ،5 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی، 100 کاتعلق میرپور،28کابھمبراور 34کا کوٹلی سے ہے۔

کورونا وائرس کے768 مریضوں میں سے726 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 42مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Comments are closed.