پاکستان میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر پھیلنے لگا، خطرناک وائرس ایک اور انسانی زندگی نگل گیا جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 106 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں موسم کی تبدیلی اور عوامی لاپرواہی کے نتیجے میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر زور پکڑنے لگا ہے، قومی ادارہ برائے صحت (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ) کے حکام کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز چار ہزار ایک سو تیئس افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 106 کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے متاثرہ نئے افراد میں سے 22 کی حالت تشویش ناک ہے، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 6.53 فیصد۔لاہور میں 5.81 فیصد جبکہ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 5.59 فیصد رہی۔کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا جسکا تعلق سندھ سے بتایا جاتا ہے۔
Comments are closed.