اسلام آباد : اوآئی سی افغانستان کےلیے اپنا کردارادا کرے،اسلام کودہشتگردی سے جوڑنا سراسرغلط ہے:اوآئی سی وزارتی کونسل کے اجلاس سے خطاب
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بحرانی کیفیت کسی کے مفاد میں نہیں۔او آئی سی افغانستان کے بارے میں اپنا کردار ادا کرے۔اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنا سراسر غلط ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کے افغانستان پر 17ویں غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک مستحکم افغانستان دہشتگردی کے خاتمے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ افغانستان کی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔امید ہے او آئی سی افغانستان بارے اپنا کردار ادا کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے قلیل۔متوسط اور طویل مدتی امدادی فنڈ پر شکر گزار ہے۔ہمیں متحدہ ہو کر متفقہ اور مشترکہ موقف اپنانا ہو گا۔وزیراعظم عمران خان نے دنیا سے اسلاموفوبیا کے تدارک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنا ہو گا۔اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنا سراسر غلط ہے۔فلسطین اور کشمیر کے لوگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔
Comments are closed.