اسلام آباد:پاکستان نے کروزمیزائل بابرکا کامیاب تجربہ کیاہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بابرکروزمیزائل 450کلومیٹرتک زمین کیساتھ سمندرمیں ہدف کونشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتاہے ۔ صدر وزیراعظم اور سروسز چیفس کی کروزمیزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں ، انجنئیرز اور قوم کو مبارکباد دی ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق بابرکروزمیزائل کا تجربہ ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل کےذریعےکیاگیا ۔چئیرمین نیسکام ڈاکٹررضاثمر مبارک مند نے مسلح افواج کی تربیتی معیار اورآپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے سائنسدانوں اور انجنیئرز کی ملکی اسٹریٹیجک صلاحیتوں کے اضافے میں کردار کو بھی سراہا ۔ اس موقع پر کمانڈرآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈلیفٹننٹ جنرل محمدعلی اور دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے ۔
Comments are closed.