اشتہاری ملزم 11سال بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور پولیس نے مطلوب اشتہاری ملزم عابد عزیز کو گیارہ سال بعد گرفتا رکرلیا۔ ملزم کوگزشتہ رات قصور روڈ پر ناکے کے دوران گرفتار کیا۔ لاہور پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزم کو لیہ پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ ایس ایچ اور تھانہ فتح پور محمد شفیق کی سربراہی میں ٹیم مجرم کو لے کر فتح پور تھانہ ضلع لیہ پہنچ گئی ہے ، ملزم قتل کے مقدمے میں لیہ پولیس کو مطلوب تھا۔

 ملزم عابد عزیز ولد عبدالعزیز قوم گجر سکنہ چک نمبر 91 ایم ایل کا رہائشی ہے جس نے 2009 میں عبدالستار ولد شیر محمد چک نمبر 90 ایم ایل کو قتل کیا تھا۔ملزم کو فتح پور میں درج مقدمہ نمبر 211/09 بجرم 302/148/149 ت پ میں گرفتا ر کر حوالات پہنچا دیا گیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے ۔

مقتول کے لواحقین نے ملزم کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے قاتل کی گرفتاری میں 11 سال لگا دئیے ، اب جب کسی نہ کسی طرح ملزم عابد عزیز گرفتار ہو چکاہے تو پولیس جلد سے جلد تفتیش مکمل کرکے اسے قرار واقعی سزا دلوائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

Comments are closed.