بیرون ملک لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

رپورٹر: قمرالمنور

راولپنڈی: نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

حکام کے مطابق برطانوی نژاد پاکستانی خاتون زبیدہ بیگم سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوران چیکنگ 43 لاکھ روپے کی کرنسی برآمد کی۔

خاتون کے بیگ سے21 ہزار 435 برطانوی پاونڈ، دو ہزار 717 سعودی ریال برآمد ہوئے ہوئے۔ خاتون مسافر کے بیگ سے 61ہزار 520 پاکستانی روپے  بھی برآمد ہوئے۔

حکام کے مطابق مسافرخاتون پی آئی اے کی پرواز پی کے 701 کے ذریعے برطانیہ جاناچاہتی تھی،کسٹمز عملہ نے کرنسی تحویل میں لے کر خاتون کو حراست میں لے لیا۔

Comments are closed.