شہر اقتدار میں انڈر گراونڈ ڈکیٹ مافیا سرگرم، محفوظ پناہ گاہوں کا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں خطرناک ڈاکوؤں کے زیرزمین خفیہ ٹھکانوں کا انکشاف ہوا، پولیس کے لئے چھلاوہ بنے دو ڈاکو گرفتار کر لئے گئے۔

بڑی سیوریج لائنز، نالوں کے اندر چور،ڈاکوئوں کی ٹھکانوں کا انکشاف ہوا ہے، نیوز ڈپلومیسی کے نمائندہ خصوصی نے انڈرگراؤنڈ کمین گاہوں کی تصاویر حاصل کر لی ہیں، ڈاکو واردات کے بعد چھلاوے کی طرح غائب، پولیس ٹکریں مارتی رہ جاتی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کی ٹیم افغانی گروہ کے تعاقب میں خفیہ ٹھکانے تک پہنچی جہاں پر بیڈ،چارپائیاں،روشنی کا انتظام کیلئے رکھی بیٹریاں برآمد کر لیں، ملزمان نے 4 برساتی نالوں کے جنکشن پر زیر زمین خفیہ ٹھکانہ بنا رکھا تھا، گرفتار ملزمان نے اسلام آباد میں 22 وارداتیں کرنے کا انکشاف کا ہے

مطلوب گروہ کے دو کارندے گرفتار، سرغنہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Comments are closed.