اسلام آباد پولیس اور کارکنان کے درمیان تصادم میں نقصانات کا تخمینہ لگا دیا گیا

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر مشتعل کارکنوں کی اسلام  آباد پولیس اور دیگر معاون  فورسز  کے اہلکاروں پر پتھراؤ سے 52 اہلکار  زخمی ہوئے ۔

اسلام آباد پولیس  کی  12 اور پنجاب پولیس و ایف سی کی 3 گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا ۔جن میں  سے اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں مکمل طور پر جل گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے اس مد میں ہونے والے  نقصان کا  جلد از جلد تخمینہ لگانے کے احکامات جاری کر دیئے

عمران خان  کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے معاملے پر مشتعل کارکنان کے پتھراؤ اور تشدد سے 52 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں میں اسلام آباد پولیس سمیت معاون فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی 12  گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ ایس ایچ او گولڑہ کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی گئی ۔ پنجاب پولیس اور ایف سی کی  تین گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا ۔ پی ٹی آئی کارکنان نے  اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیوں کو آگ لگا کر تںاہ کر دیا ۔ پنجاب کانسٹبلری فیصل آباد کی دو  بسوں اور چکوال پولیس کی ایک بس کے شیشے مکمل توڑ دئیے گئے۔

آئی جی اسلام آباد نے اس مد میں ہونے والے  نقصان کا  جلد از جلد تخمینہ لگانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

Comments are closed.