راولپنڈی :کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پرواسا کی کارروائی، رات کے پچھلے پہر نالہ لٸ میں ملبہ پھینکنے کی غرض سے جانے والی تین ٹریکٹرٹرالیوں کوپولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ایم ڈی واسا کاکہناہے کہ حکومت پنجاب ہرسال نالوں کی صفائی پرکروڑوں روپےخرچ کرتی ہے،نالوں میں ملبہ پھینکنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔
ایم ڈی واسا نے کہاکہ مون سون بارشوں کے پیش نظرعوام سے اپیل ہے کہ نالوں کوصاف رکھنے کے لیے واسا کا ساتھ دیں۔ شہری اگر کسی ٹرالی کو نالہ لٸ میں ملبہ گراتے دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو 15 پر اطلاع دیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں نالہ لٸ اور دیگر نالوں کے گرد حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کا نافذ کررکھی ہے۔
Comments are closed.