آئندہ انتخابات میں درینہ اور بانی ارکان کو میدان میں اتارا جائے گا، عمران خان
اپنے دیرینہ کارکنان سے ملاقات کرنا چاہتا تھا۔ آپ لوگ پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ آپ لوگ پارٹی کو متحرک کریں اور میں آپ کے رابطے میں ہوں ۔ آپ سے میں فیڈ بیک لیتا رہوں گا پہلے بھی نظریے پر آئے تھے اب بھی نظریے پر ہی آگے بڑھنا ہے، عمران خان کی لاہور تنظیم اور بانی کارکنان سے گفتگو
لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں درینہ اور بانی ارکان کو میدان میں اتارا جائے گا۔ آپ لوگ پارٹی کو متحرک کریں اور میں آپ کے رابطے میں ہوں ۔ آپ سے میں فیڈ بیک لیتا رہوں گا پہلے بھی نظریے پر آئے تھے اب بھی نظریے پر ہی آگے بڑھنا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں لاہور تنظیم اور بانی کارکنان سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اپنے دیرینہ کارکنان سے ملاقات کرنا چاہتا تھا۔ آپ لوگ پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ آئندہ انتخابات میں درینہ اور بانی ارکان کو میدان میں اتارا جائے گا۔عمران کا کہنا تھا کہ آپ لوگ پارٹی کو متحرک کریں اور میں آپ کے رابطے میں ہوں ۔ آپ سے میں فیڈ بیک لیتا رہوں گا پہلے بھی نظریے پر آئے تھے اب بھی نظریے پر ہی آگے بڑھنا ہے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات کیلئے تیاریاں کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے 3 ریجن پر منبنی بورڈز تشکیل دئیے جائیں گے۔ بورڈذ کو وسطی جنوبی اور اپر پنجاب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تینوں بورڈوں کے اجلاسوں کی صدارت عمران خان خود کریں گے۔ بورڈذ میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، جنرل سیکرٹری اسد عمر اور تینوں ریجن کے صدور اور سیکریٹریز شامل ہوں گے۔ بورڈذ کا اجلاس آئندہ ہفتے عمران خان کی قیادت میں زمان پارک میں مرحلہ وار ہوگا۔ابتدائی سفارشات کے مطابق عام انتخابات میں پارٹی کے 2018 میں کامیاب ہونے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ٹکٹوں کی تقسیم سے پہلے ان کے اثاثے بھی چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسمبلی سے باہر موجود پارٹی کے سینئر رہنماوں کو بھی ٹکٹس جاری کئیے جائیں گے۔ تمام ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان خود کریں گے۔
Comments are closed.